پاکستانتازہ ترین

مشرف نےحکومت کے 2کروڑروپےاپنی کتاب پرخرچ کیے،ندیم افضل چن

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اورپیپلزپارٹی کےرہنماء ندیم افضل چن نےکہاہے کہ ستمبر 2006ءمیں وزارت ثقافت کی 2کروڑ 8 لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ واشنگٹن میں کلچر طائفہ کی پرفارمنس کے بجائے پرویزمشرف کی کتاب کی رونمائی پرخرچ ہوئی۔ اسلام آباد میں ندیم افضل کی زیر صدارت ہونیوالے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزارت قومی ورثہ کے اکاونٹس کی تفصیلات میں یہ بات سامنے آئی کہ ستمبر 2006ء میں واشنگٹن میں کلچر طائفہ کی پرفارمنس پر2کروڑروپے خرچ ہوئے، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ یہ رقم اس وقت کے صدر مشرف کی کتاب کی تقریب رونمائی پر خرچ کی گئی تھی۔
وزارت قومی ورثہ حکام نے کہا کہ اس گرانٹ کا ریکارڈ غائب ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ کتاب کی رائلٹی پرویز مشرف کو جاتی ہے، ان سے رقم کی وصولی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن پاکستان بھر کی یکساں ترقی چاہتی ہے۔ نوازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker