تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن،گیارہ گرفتار دو فرار

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)اوکاڑہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن،گیارہ گرفتار دو فرار، پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ قبضہ میں لے لیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی کی ہدایات پر اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نواحی قصبہ گھٹے پھکنی سے ایک منشیات فروش بدر منیر سے210لیٹر شراب،قصبہ حویلی میں ایک شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مارتے ہوئے شراب کشید کرنے میں مصروف رضیہ بی بی کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم سلیم عرف بوٹی پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے موقع سے کشید کی گئی شراب110لیٹر معہ آلات قبضہ میں لے لئے۔موضع فتیانہ سے منشیات فروش محمد یٰسین سے دس لیٹر شراب، صدر خانیکے سے محمد اسلم سے سات لیٹر شراب، نواحی قصبہ ماتاں والا سے جمشید کو گرفتار کرکے 120گرام چرس، دیپالپور ٹاؤن سے ساجد علی کے قبضہ سے چار لیٹر شراب، چک نمبر35جی ڈی سے ملزم فضل حسین سے 10لیٹر شراب، موضع جھٹیانہ کے فیاض احمد سے پسٹل30بور، چک نمبر27جی ڈی کے محمد اسلم سے کاربین بارہ بور، سکنہ مالا بھکن کے رہائشی محمد ندیم سے بندوق کھرل کلاں سے ملزم امانت علی کو قابو کرتے ہوئے رائفل44بور قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker