تازہ ترینعلاقائی

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھائی پھیرو میں ہائی سیکشن میں نئی آ سامیوں کی بھرتی کی جائے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھائی پھیرو میں ہائی سیکشن میں نئی آ سامیوں کی بھرتی کی جائے ، اہل محلہ اور طالبات کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو شہر میں موجود واحد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے ہائی حصے میں 598طالبات زیر تعلیم ہیں جن کے لئے کم از کم چودہ SST ٹیچرز درکار ہیں جبکہ سکول میں صرف پانچ SST ٹیچرز منظور شدہ ہیں ۔ جن میں سے چار کام کر رہیں ہیں ۔ گورنمنٹ نے 1974 سے ابھی تک یہاں کوئی منظوری نہیں دی ۔جس کی وجہ سے موجودہ ٹیچرز سینکڑوں کی تعداد میں موجود طالبات کے لئے نا کافی ہیں ۔ سکول کو مزید نو SST ٹیچرز اور درکا ر ہیں ۔ ۔ سکول کی طالبات اور انکے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد سکول میں نئی بھرتیاں کی جائیں تاکہ طالبات اپنے تعلیمی عمل کو خوش اسلوبی سے اور بغیر کسی رکاوٹ سے جاری رکھ سکیں او ر نمبروں سے کامیابی حاصل کر سکیں ۔ شباب ملی کے رہنماء ملک عثما ن اور ملک اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ پورے شہر میں طالبات کا ایک ہی گورنمنٹ ہائی سکول ہے اور دور دراز کئی دیہاتوں کی طالبات بھی یہاں پر ہی پڑھنے کے لئے آتی ہیں، غریب والدین مہنگی ٹیوشن اور پرائیوٹ سکول کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے اسی لئے گورنمنٹ سکول میں اپنی بچیوں کو داخل کراتے ہیں لہذا حکومت پنجاب جلد از جلد نئے استاتذہ کی بھرتی کو ممکن بنائے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:اندھیر نگری چوپٹ راج،قانون کے محافظوں نے قانون کو کھلواڑ بنا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker