تازہ ترینعلاقائی

پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014 ء میں شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں کے طلبہ کی شاندار کارکردگی

چونیاں( افضل شاہین سے) پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014 ء میں شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں کے طلبہ کی شاندار کارکردگی۔  تحصیل اور ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کر لیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014 ء میں شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں کے طالبعلم ناظم علی نے ڈرائنگ کے مقابلہ میں تحصیل چونیاں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔احسان ایوب نے سائنس ماڈل میں پہلی، عثمان غنی نے ہینڈی کرافٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔حافظ نعیم احمد نے مقابلہ حسن قرات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ جبکہ ہونہار طالبعلم شہروز مقصود نے انگریزی تقریر کے مقابلہ میں نہ صرف تحصیل چونیاں بلکہ ضلع قصور میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نام روشن کر دیا۔ اب انشاء اللہ لاہور ڈویژن میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا عزم کیا ہے۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نے کہا کہ ان کی کامیابی  والدین کی دعاؤں اور اساتذہ محمد افضل ، محمد رمضان شاہین ، محمد ایوب اور وسیم عباس عرف بلے شاہ کی خصوصی رہنمائی کی بدولت ہے۔ اس شاندار کامیابی پر عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے پرنسپل اکیڈمی حاجی عبدالستار شاہین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امیدکا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی اس کارکردگی کو برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button