تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:حت مند دماغ کے صحت مند جسم کو ہونا ضروری ہے، ڈی سی او

بہاولنگر ( رانا فیصل رحمن) ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور سپورٹس کے فروغ سے ناصرف معاشرے میں انتہا پسندی کے رجحانات پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر کے مثبت رجحانات کو تقویت بھی مل سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر میں یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں انٹر یونین کونسل مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے ای ڈی اوز ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالفتاح ہولیو، سپورٹس تنظیموں کے عہدیداران ، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی ۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ فنون لطیفہ ، آرٹ اینڈ کلچراور سپورٹس ہمارے اندرقوت برداشت ، ڈسپلن اور سپورٹس مین سپرٹ کو جنم دیتے ہیں جس سے انسانی رویوں کو صحیح سمت ملتی ہے اور یہی سرگرمیاں معاشرے کو باوقار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب سپورٹس کے فروغ پر بیحد توجہ دے رہی ہے کیونکہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ صحت مند دماغ کے صحت مند جسم کو ہونا ضروری ہے اور سپورٹس ہمارے دل و دماغ کو توانا ، چست اور سرگرم رکھنے میں بیحد اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے انٹر یونین مقابلوں میں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ کھیل اور کھلاڑی کی سرپرستی ہر سطح پر کی جائے گی۔ اس موقع پر انٹر یونین اتھلیٹکس مقابلے بھی ہوئے اور شائقین نے ان کھیلوں کو بے حد سراہا ۔

یہ بھی پڑھیں  خواہش ہے کہ متحدہ مجلس عمل بحال ہو جائے،قاضی حسین احمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker