پاکستانتازہ ترین

ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،آپریشن کا فیصلہ کرنا ہے توہمیں اعتماد میں لیا جاتا۔عمران خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنیوالے اب آپریشن کی طرف جاتے نظر آ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کا نہ ہونا نوازشریف کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا لیکن مذاکرات کہاں ہیں۔مذاکرات نہ ہونا نواز شریف کی ناکامی ہے۔  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں، مذاکرات ہوتے تو پتہ چلتا کہ کون مذاکرات چاہتا ہے اور کون نہیں۔ نواز شریف بیرونی دورے کرتے رہے، 35 دوروں کا کوئی فائدہ نہیں۔ حکومت بات چیت میں ناکام ہو گئی ، ہمارے دشمنوں کی جیت ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں نے امن مذاکرات کیلئے حکومت کو مینڈیٹ دیا لیکن کچھ پتہ نہیں چل رہا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ، آپریشن کا فیصلہ کرنا ہے توہمیں اعتماد میں لیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں  اسلامی مزدور تحریک کی سفر کہانی( حصہ دوم)

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker