پاکستانتازہ ترین

عمران خان کے قوم سے چھ وعدے، ظلم کے خلاف جہاد کریں گے،سونامی خان

imran-khan11لاہور(نمائندہ پاک نیوز) پاکستانی نوجوانوں میں مقبول ترین سیاسی جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانی قوم سے 6 وعدے کیے اور ان سے 4 وعدے لیے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ  اپنے وعدہ پورے نہ کرسکے یا وعدوں کی خلاف ورزی کی تو انہیں چیئرمین شپ سے ہٹا دیا جائے۔ مینار پاکستان کے سائےتلے منعقدہ بڑے جلسے سے تیز ہواوں اور بارش کے دوران  پرجوش خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کےماہرین نے ہر چیز کی پالیسی مرتب کر لی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قوم سے چھ وعدے لیے،عمران خان نےوعدہ کیا کہ وہ ہمیشہ سچ بولیں گے اور جو وعدہ کریں گئے اسے پورا کریں گئے۔  پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وعدہ کیا کہ وہ ظلم کے خلاف جہاد کریں گےجہاں ظلم ہوگا وہاں  کھڑا ہوں گا، انہوں نے کہا کہ جتنا ظلم سندھ اور بلوچستان میں ہوتا ہے ایسا جانوروں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا۔  سونامی خان سے مشہور عمران خان نے وعدہ کیا کہ ڈرون حملوں کی مذمت پاکستانیوں کے سامنے بھی کروں گا اور امریکا کے سامنے بھی  انہوں نے وعدہ کیا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہوگا، کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جاؤں گا ، یہیں جیوں گا اور یہیں مروں گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے وعدہ کیا کہ نہ خود اقتدار سے فائدہ اٹھاؤں گا اور نہ ہی اپنے رشتہ داروں کو فائدہ دوں گا،اپنی فیکٹریاں نہیں لگاؤں گا اور نہ ہی قرضے معاف کرواؤنگا۔ سونامی خان نے وعدہ کیا کہ عوام کے ٹیکس کی حفاظت کروں گا ، عوام کا پیسہ گورنر ہاؤس پر خرچ نہیں ہوگا بلکہ گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر کھیلوں کے میدان بنائیں گےا ورگورنر ہاؤس کی بلنڈنگ کو لائبریری میں تبدیل کرد یں گے۔ کپتان نے عوام سے چھٹا وعدہ کیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں اور ظلم کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے وعدے لینے کے بعد عوام سے ہاتھ اٹھوا کر عدہ لیا کہ ظالم کے سامنے کھڑے ہونگے اور ظلم کے خلاف ان کا ساتھ دیں گے۔ عمران خان نے وعدہ لیا کہ قوم ہمیشہ سچ بولے گی اورجلسے میں موجود شرکاء تبدیلی رضا کار بنیں گے۔اس سے قبل اپنے خطاب کے آغاز میں عمران خان نے کہا کہ مجھے کسی کا خوف نہیں ، میں فیصلے کرتے ہوئے کسی سے ڈرتا نہیں اور بے دہڑک فیصلے کرتا ہوں ، لوگوں نے کہا کہ عمران خان تم سیاست کیوں کررہے ہو تمہیں تو سیاست کی الف ب نہیں پتہ لیکن میں کہتا ہوں کہ میں سیاست عوام کی بھلائی کے لیے کررہاہوں۔ عمران خان نے23 مارچ 1940 کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ اس میں میرے والد شریک تھے جو پاکستان بنانے کے لیے اس میں شریک ہوئے آج ان کا بیٹا عمران خان اس جگہ جلسے میں کھڑا ہے جو پاکستان بچانے کے لیے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button