پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے اکبرایوب نے نواز لیگ کے قاضی اسد کو ہرادیا

ہری پور(نمائندہ خصوصی)ری پورمیں پی کے50ہری پورکے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیرحتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے اکبرایوب کامیاب ہوگئے ہیں۔غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق انکے قریب ترین مسلم لیگ (ن)کے قاضی اسددوسرے نمبرپررہے ۔غیرسرکاری نتیجہ میں مزید بتایاگیا ہے کہ اکبرایوب نے25ہزار790 ووٹ حاصل کیے،جبکہ قاضی اسدنے19ہزار970ووٹ حاصل کیے۔دریں اثناء این اے69خوشاب کے الیکشن میں 93پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلملیگ ن کے ملک عزیز59016ووٹ لیکرآگے ہیں۔جبکہ تحریک انصاف کے عمراسلم 48112ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!