تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:شہری پرپولیس کا تشد د ورثاء کا پولیس کے خلاف ڈسٹر کٹ ہسپتال کے سامنے احتجاج

بہاولنگر(رانا فیصل رحمن )غریب شہری پر پولیس کا شدید تشد د ورثاء کا پولیس کے خلاف بہاولنگرڈسٹر کٹ ہسپتال کے سامنے شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق غریب شہری شفیق مسیح چرچ سے اپنے گھر کرسچن کالونی کو جارہا تھا کہ راستے میں اچانک تھانہ فورٹ عباس پولیس نے پکڑ لیا پیسے طلب کرنے کے لئے حراساں کرتے رہے روپے نہ ملنے پر اور اس پر بغیر کسی وجہ سے جھوٹا مقدمہ درج کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا شفیق کو تشوش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں پر اس کے ورثاء اور بہاولنگر مسیح برادری کے عہدیدار ضلعی چیئرمین نذیر مسیح بھٹی ،ضلعی صدر عامر گلزار کھوکر ،سینئرنائب صدر ایوب گل اور دیگر نے بہاولنگر ڈسٹر کٹ ہسپتال کے سامنے پویس کے خلاف شید ید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ پولیس نے اسے بلاوجہ پکڑا اور اس پر جھوٹا من گھڑت مقدمہ درج کر کے شفیق پر وحشیانہ تشدد کیا جو کہ سرا سر ناانصافی ہے شفیق مسیح کے ورثاء کا ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل سے پر زور مطالبہ ہے کہ جھوٹے من گھڑت مقدمے کو فل فور خارج کیا جائے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاوروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  کورونا : 24 گھنٹے کے دوران 59 اموات، 3009 نئے مریض رجسٹرڈ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker