پاکستانتازہ ترین

سکھر: عوام ایکسپریس کو حادثہ، دو مسافر جاں بحق، 8 زخمی

سکھر (نامہ نگار) سکھر کے قریب ٹرین حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔سکھر کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس ٹریکٹر ٹرالی، موٹر سائیکل اور کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ٹرین ڈرائیور اور فائر مین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں 2 مسافر دم توڑ گئے۔ حادثے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہوگئے، ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button