تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈکیتی اورچوری کی مختلف وارداتوں میں عوام لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سےمحروم

اوکاڑہ (محمدمظہررشید بیوروچیف )ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام کو لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات ے مطابق بمبی ذخیرہ کے رہائشی وسیم انور اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ نے اسلحہ کے زور پر 13تولے طلائی زیورات، دو موبائل فون اور سات ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ سابق چیئرمین بلدیہ و مسلم لیگ(ن) کے راہنما چوہدری محمد سعید کی چک نمبر20جی ڈی فیصل آباد روڈ پر واقع آئس فیکٹری سے رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کی تار بجلی چوری کرکے لے گئے۔ سکنہ لالو جسرائے کے رہائشی محمد رمضان سے دو نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ شادمان کالونی اوکاڑہ کے رہائشی میاں محمد شفیق کے گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان اس کی گیارہ لاکھ روپے مالیت کی کار چوری کرکے لے گئے۔ جنرل بس اسٹینڈ اوکاڑہ میں واقع فرحت علی کی دوکان کا میٹر سوئی گیس نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔ چک نمبر36اے فور ایل کے رہائشی محمود اشرف کے احاطہ مویشیاں سے ملزمان محمد انور، محمد ادریس وغیرہ 80ہزار روپے مالیت کا بیل چوری کرکے لے گئے۔ دیپالپور کے رہائشی محمد عالم خاں کی دوکان سے اس کا ملازم اللہ نواز 27 لاکھ50ہزار روپے مالیت کا پینٹ روغن چوری کرکے لے گیا نواحی قصبہ جھجھ کلاں کے رہائشی محمد اکرم سے تین نامعلوم ملزمان کھرل کلاں کے قریب سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button