تازہ ترینعلاقائی

کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی ، دکانیں اوردیگر کاروبار بند

کراچی(نامہ نگار) کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جا تی ہے،نامعلوم افرادنے دکانیں بندکرادیں ۔ذرائع کے مطابق گلستان جوہرمیں فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد دکانیں اور دیگر کاروبار بھی بند ہو گیا۔گلشن اقبال بلاک2، مسکن چورنگی اورڈسکوبیکری کے اطراف کی دکانیں بند ہو گئیں۔کراچی کے جن علاقوں میں کشیدگی پائی جا تی ہے ان میں شاہ فیصل کالونی،ایف بی ایریا،واٹرپمپ،حسین آباد،لیاقت آباد،گلبہار،سرجانی ٹاوٴن،ناگن چورنگی،انڈاموڑ،گلشن اقبال اور گلستان جوہر اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،سدھو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker