پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کی طالبان کومذاکرات کی ایک اوردعوت،4رکنی کمیٹی قائم کردی گئی

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے  مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے، مذاکرات کی پیش کش کا مقصد فساد ختم کرنا ہے،
مذاکرات کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ نیک نیتی کا مظاہرہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے خطاب میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کالعدم طالبان سے مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کرے گی، جو مذاکرات سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گی۔، کمیٹی کے اراکین میں کمیٹی میں معروف صحافی عرفان صدیقی، میجر(ر)محمد عامر، سینیر تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی اور رستم شاہ مہمند شامل ہیں۔ کمیٹی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ماتحت کام کرے گی، تاہم وزیراعظم امن مذاکرات کی براہ راست نگرانی خود کریں گے۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان کومذاکرات کی ایک اوردعوت دی ہے،، مذاکرات اوردہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ امن مذاکرات کی براہ راست نگرانی کروں گا،دہشت گردی کےواقعات فوری بندہوناچاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  جہالت اور شعور کی جنگ میں جیتے گا کون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker