پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید نے مذاکرات کمیٹی کی حمایت کردی

اسلام آباد (بیوروچیف) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کے حکومتی اقدام کی حمایت کردی، کہتے ہیں طالبان کو بھی قدم آگے بڑھانا چاہئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بہتر پیشرف کی، اس کے سوا مسئلہ حل کرنے کا کوئی راستہ نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 ماہ میں مذاکرات کی کامیابی کا پتہ چل جائے گا، وزیراعظم نواز شریف کلین شیو لوگوں کے ساتھ باریش لوگوں کو بھی کمیٹی میں شامل کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ شیخ رشید احمد نے طالبان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ قدم آگے بڑھائیں، ان کا کہنا تھا حکومتی پالیسی بظاہر یہی نظر آرہی ہے کہ طاقت کا استعال کرنے والوں کیخلاف طاقت کا استعمال ہی ہوگا اور یہ بھی سیاست کا نیا پہلو ہے کہ خورشید شاہ مذاکرات کی حمایت اور بلاول بھٹو زرداری مخالفت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button