پاکستانتازہ ترین

محکمہ موسمیات کی جمعہ سے اتوار تک بارش اور برفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد(بیوروچیف)محکمہ موسمیات نےجمعہ سے اتوار تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔  محکمہ موسمیات کےمطابق ویک اینڈ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ جمعہ کی شام سے اتوار تک بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ ہفتہ سے پیرکے دوران خیبرپختونخوا ، پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بادل برسیں گے ۔۔ جبکہ مری، مالاکنڈ  ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گندم کی کاشت والےعلاقوں میں اچھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button