تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے ،رانا احمد حسن

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے ،اگر بے جا لوڈشیڈنگ پر فوری طور پر قابونہ پایا گیا تو لوگ کاروبار زندگی تباہ ہونے کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شہرام خان فاؤنڈیشن کے چئیرمین رانا احمد حسن خاں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ علاقہ میں 10سے16 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے اور لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور رہی سہی کسر ایس ڈی او تنویر احمد خاں لیسکو سب ڈویثرن پھولنگر نے نکال رکھی ہے جس نے لائن لاسسز پورے کرنے کے لیے اوور بلنگ کا بوجھ غریب صارفین پر ڈال رکھا ہے اور ماہانہ دینے والوں کو بجلی چور ی کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے اوور بلنگ کا بوجھ بھی غریب صارفین کو ہی اٹھانا پڑ رہا ہے اور ایس ڈی او کی ایما پر میٹروں ریڈروں کی طرف سے ذائد یونٹ ڈالے جانے پرصارفین بجلی جب بل درست کروانے کے لیے ایس ڈی او و ایکسئین کے دفتروں کا رخ کرتے ہیں تو ایس ڈی او اور ایکسئین دفتر میں بیٹھا عملہ بل درست کرنے کے لیے رشوت کا مطالبہ کردیتا ہے اور اس طرح صارفین بجلی دونوں دفتروں میں فٹ بال بن کر رہ جاتے ہیں مگرکسی بھی غریب صارف کی ان دفتروں میں بغیر رشوت کے سنوائی نہیں ہوتی اور اسی طرح یہ سلسلہ جاری و ساری رہتا ہے جبکہ ماہانہ دینے والوں کو ان دفتروں میں پروٹوکول دینے کے ساتھ ساتھ مشروبات و چائے بسکٹ سے بھی تواضع کی جاتی ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ واپڈاکے کرتا دھرتا اپنے ماتحت چہیتے ملازمین سے پوچھ گچھ اور سزا دینے کے لیے ہی تیار نہیں کہ یہ غریب عوام کے ساتھ کیسا سلوک کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صدر، وزیر اعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی رشید گوڈیل پر حملے کی مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker