اسلام آباد(بیوروچیف) طالبان سے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے تحریک انصاف کے چیرمین سے ملاقات کی ، عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔ عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں مذاکراتی کمیٹی کے رحیم اللہ یوسفزئی اور رستم شاہ مہمند شامل تھے ، اس موقع پر عمرا ن خان نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے لیے ٹیم کا قیام خوش آئند ہے ، امید ہے کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکل آئے گا،پوری قوم کی امیدیں مذاکراتی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں، مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا کہنا تھاکہ پوری نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کریں گے، اور اس کے لئے انہیں سیاسی جماعتوں کا تعاون درکار ہے۔