تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سنگدل باپ کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی 13سالہ عیشہ جاں بحق

اوکاڑہ (محمدمظہررشید سے )سنگدل باپ کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی 13سالہ عیشہ جاں بحق ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا جارہا تھا جو جانبر نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملزم اللہ دتہ نے گھریلو ناچاقی پر دعویٰ ڈگری کرانے کی رنجش پر حافظ قرآن بیوی شازیہ ثمن اور13سالہ بیٹی عیشہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا شازیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی جبکہ عیشہ کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی دونوں ماں بیٹی کے ایک ساتھ جنازے اٹھنے پر علاقہ بھر میں سوگوار ماحول پیدا ہوگیا اور ہر آنکھ نم نظر آئی دونوں ماں بیٹی کو مقامی قبرستان میں ایک دوسرے کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ شازیہ ثمن حافظ قرآن تھی اور بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتی تھی*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!