پاکستانتازہ ترین

ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت میں ہے،مولانا طارق جمیل

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)عالمی مبلغ اسلام عظیم مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے مسجد نور میں ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت میں ہے اوور ہماری نا کامی کا سبب قرآن و حدیث سے دوری ہے جس کی وجہ سے ہم مسلمان خوار ہو رہے ہیں کامیابی حاصل کر نے کیلئے مسلمانوں کو دین اسلام اور اور حضور ﷺ کے بتائے ہو ئے احکامات پر عمل کر نا ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں کو ئی جبر نہیں اور یہ اللہ کا پسندیدہ دین ہے جس کو اپنا کر مسلمان دنیا و آخرت میں سر خرو ہو سکتا ہے اغیار کے سامنے سر جھکانے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے بلکہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے جس کو آج کے مسلمان نے بلکل چھوڑ دیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کفریہ طاقتیں اپنے کفر کے بل بوتے پر مسلمانوں پر قبضہ جمانے کے ناپاک کوششیں کرتے ہیں لیکن ہم ہم مسلمان ان سازشوں کو سمجھتے ہی نہیں بلکہ اپنے اختلافات میں گھر جا تے ہیں ہمیں اختلافات میں گھیرنے کیلئے کفریہ طاقتوں کا ایک منصوبہ ہے جس کو ہم نے مل کر ناکام بنا نا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کفار سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ہمہ وقت تیار اور آپس میں اجتماعیت کے ساتھ اپنے تمام تر اختلافات اور مفادات کو بالاے طاق رکھتے ہو ئے ہمیں اکٹھا ہو نا ہو گا اور دین اسلام کیلئے کچھ کر نا ہو گا وگرنہ دنیا و آخرت میں ذلت اٹھا نا پڑے گی ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر استغفار اور نبی کریم ﷺ کے طریقوں پر چلنے کیلئے اپنی زندگیوں کو تبدیل کر نا ہو گا تب ہی ہماری زندگی میں انقلاب آسکتا ہے اور کفر کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی میں بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت کھلے عام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker