تازہ ترینکھیل

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ضلع قصور میں کر کٹ کا چیمپئن بن گیا

چونیاں(افضل شاہین سے) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014 ء میں ضلع قصور میں کر کٹ کا چیمپئن بن گیا۔ فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول راجہ جنگ کو 33 رنز سے شکست۔تفصیل کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014 ء DPS قصور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ چھ اوور میں 67 رنز بنائے۔ طالبعلم محمد عباس نے 36 رنز کی شاندار اننگر کھیلی۔ بعد میں کھیلنے والی گورنمنٹ ہائی سکول راجہ جنگ کی ٹیم مقررہ اوور میں صرف 34 رنز بنا سکی۔اس طرح چونیاں کی ٹیم نے 33 رنز سے میچ جیت کر نہ صرف ضلع قصور کے کرکٹ چیمپئن بننے کا اعزار حاصل کر لیا۔بلکہ لاہور ڈویژن میں کھیلنے کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ اس شاندار کارکردگی پر عوامی و سماجی حلقوں نے ہیڈماسٹر ،انچارج سپورٹس خالد محمود معاون کوچ محمد افضل شاہین اور الطاٖف احمد کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ لاہور ڈویژن میں بھی جیت کر ضلع قصور کا نام روشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : محنت مزدوری کر نے والی دو بہنیں مبینہ طور پر اغواء

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker