تازہ ترینکھیل

بگ تھری کے معاملے پر اہم فیصلوں کے لیےوزیراعظم سے ملاقات چاہتا ہوں، ذکا اشرف

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین ذکاء اشرف بگ تھری کے معاملے پر اہم فیصلوں کے لیے وزیراعظم سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں،جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اچھاہوگاوہ فیصلہ کریں گے۔چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے فارمولے کے مطابق 3بڑے ممالک کا حصہ بڑھایا گیا ہے، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے حصے میں کمی نہیں آئے گی۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بنگلادیش نے اپنا فائدہ دیکھ کر بگ تھری کا ساتھ دیا، بگ تھری کے معاملے پر اہم فیصلوں کے لیے وزیراعظم سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہیں، ان کی رہنمائی ضروری ہے۔ چےئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کسی کے خلاف نہیں، چاہتے ہیں کہ تمام بورڈز مل کر چلیں، پیسے کے پیچھے جانے سے کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker