تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی او قصورجواد قمر کی ہدایت پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی

قصور(حافظ جاویدالرحمن سے) ڈی پی او قصور جواد قمر کی ہدایت پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم میں تھانہ اے ڈویژن قصور پولیس سمیت کوٹ رادھا کشن اور پھولنگرافسران اور ملازمین نے چھاپوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن،شراب کی چالو بھٹیوں پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں کشید کی جانے والی شراب پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او اے ڈویژن چوہدری حسن فاروق کو اطلاع ملی کہ دربار بابا بلھے شاہ کی عقب سائیڈ میں بدنام زمانہ منشیات فروش نیامت عرف نیامی ہیروئن فروخت کرنے کا دھندہ کر رہا ہے ایس ایچ او اور عملہ نے چھاپے کے دوران ملزم کو عین اس وقت دبوچ لیا جب وہ ہیروئن کی فروختگی کیلئے رکشہ پر سوار ہو رہا تھا پولیس نے ملزم کے قبضہ سے سوا کلو ہیروئن برآمد کر لیا اسی طرح کوٹ رادھا کشن کے نواح بھگیاڑ مار میں شراب کی ایک چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر بھٹی کے مالک صدام حسین کو پکڑ کر 15 لیٹر تیار شراب اور بھٹی کی مشینری اور دیگر آلات قبضہ میں لے لئے ہیں اسی طرح سینما موڑ کے قریب منشیات فروش قاسم علی کو پکڑ کر اس کے قبضہ سے510گرام چرس برآمد کر لی جبکہ پھولنگر کے علاقہ نتھے جاگیر روڈ پر ملزم کاشف علی کو پکڑ کر اس کے قبضہ سے25لیٹر شراب قبضہ میں لے لی ۔پولیس نے اپنے اپنے تھانوں میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات بند کر دیا ہے ڈی پی او قصور نے اعلیٰ کارکردگی کے حامل چوہدری حسن فاروق ایس ایچ او سمیت دیگر ملزمین کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:سلطان خیل میں زمین کے تنازعہ پرفائرنگ کرکےچچازاد بھائی کوقتل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker