پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس کامظفرگڑھ میں واقعہ پر ازخودنوٹس،4فروری کورپورٹ طلب

اسلام آباد (بیوروچیف)چیف جسٹس آف پاکستان نے مظفرگڑھ میں پنچائیت کے فیصلے پر چالیس سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے چار فروری کو رپورٹ طلب کرلی۔  سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں پر ازخود نوٹس لیا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ چالیس سالہ خاتون کو پنجایت کے حکم پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی تفصیلات اور پولیس کی جانب سے اس پر کی جانے والی کاروائی سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔  چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چار فروری کو ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  گلوکار احمد رشدی کو دنیا سے بچھڑے 32 برس بیت گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker