تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوکاڑہ سے ادویات غائب

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوکاڑہ سے ادویات غائب ہیپاٹائیٹس سی اور معدہ کے کینسر کی مریضہ اور ورثا کی ساتھ عملہ کا ہتک امیز رویہ سرنج اور سپرٹ سمیت معالجہ کیلئے تجویز کردہ ادویات میڈیکل سٹور سے لانے کا حکم مریضہ کے بھائی نے کاروائی کیلئے درخواست وزیر اعلیٰ سیکرٹر ی صحت کمشنر ساہی وال کو گزاردی تفصیلات کے مطابق چک نمبر 20ٹو ایل رینالہ خورد کا رہائشی میاں محمد اشرف اپنی بہن اقبال بیگم جو ہیپاٹیٹس اور معدہ کے کینسر میں مبتلا ہے کو علاج معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوکاڑہ سٹی لیکر گیا مریضہ کو ایڈمٹ کرنے کے باوجعد وارڈ میں موجود سٹاف نے تلخ رویہ اختیار کرتے ہوئے مریضہ کو وہاں سے باہر لے جانے کو کہا اسٹاف کا رویہ اس قدر سخت اور ہتک امیز تھا جیسے مریضہ اور اسکا بھائی ہپستال کی بجائے کسی تھانہ میں کسی ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہوں بلا آخر ڈاکٹر طارق حمید نے مریضہ کو وارڈ میں باقاعدہ داخل کرتے ہوئے علاج معالجہ کیلئے میڈیسن کی لسٹ بنادی اور تجویز کردہ ادویات سپرٹ اور سرنج سمیت میڈیکل سٹور سے لانے کا حکم دیدیا اس سارے رویہ اور واقعہ پر مریضہ کے بھائی میاں محمد اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری صحت کمشنر ساہی وال کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کیے گئے ہیں لیکن فراہم کردہ فنڈز عوام پر ادویات فراہمی کی صورت میں خرچ کرنے کی بجائے بااثر ملازمین کی جیبوں میں جارہا ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں سرنج اور سپرٹ تک نہ ہے درخواست دہندہ نے واقعہ کے ذمہ داروں اادویات کی مد میں آنیوالے فنڈز کی خرد بر د کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:نام نہاد جمہوریت نے بدترین آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،سید دستارعلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker