لاہور(نامہ نگار) پارلیمانی کمیٹی میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ،جس کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ اب صوبائی الیکشن کمیشن کے حوالے ہو گیا ہے۔ن لیگ کے راہنما رانا ثناء اللہ نے عدم اتفاق کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا جس کے بعد طے کیا گیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کئے گئے چاروں نام اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس بھیجے جا ئیں گے ۔اپوزیشن کے چودھری ظہیر نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق نہیں ہوسکا،اجلاس میں اتفاق رائے کی کوشش کی مگرکسی نام پر متفق نہیں ہوسکے، الیکشن کمیشن جس کا تقررکرے گی اس کو قبول کریں گے۔نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے حکومت کی جانب سے جسٹس(ر)عامر رضا خان اور خواجہ ظہیر کے نام تجویز کیے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے جسٹس(ر)زاہد حسین اور نجم سیٹھی کے نام تجویز کیے گئے ہیں
You must be logged in to post a comment.