تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ضلعی سیکرٹری آر ٹی اے اورانکےعملہ نے روٹ پرمٹ کے آڑمیں کرپشن کےریکارڈ توڑڈالے

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی سیکرٹری آر ٹی اے اور ان کے ماتحت عملہ نے مبینہ روٹ پرمٹ کے آڑ میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے صبح آٹھ بجے سے رات گئے تک ضلع بھر خارجی اور داخلی راستوں پر سیکرٹری آر ٹی اے ،انسپکٹر انچارج اور ان کا ماتحت عملہ تین مختلف مقامات پر ناکے لگا کر ہزاروں کی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف عملہ رہتا ہے دوسرے شہروں سے اوکاڑہ کی حدود میں داخل ہونے والے کسی بھی ہیوی وہیکل کا ان ناکوں سے گذرنا انتہائی دشوار گزار ہو چکا ہے ان چیکنگ ناکوں پر تعینات سیکرٹری آر ٹی اے کا سٹاف مبینہ گاڑیوں کو بند کرنے اور مقدمات درج کروانے کی دھمکیاں دے کر لوٹ مار کر رہا ہے بغیر نذرانہ دئیے کسی بھی گاڑی کو چھوڑا نہیں جاتا اس دوران مسافرگاڑیوں میں سوار مسافروں کی بھی سخت تذلیل کی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب لاری اڈا سے ٹرانسپورٹ کے اڈوں سے چلنے والی کسی بھی گاڑی میں اوور لوڈنگ کو چیک نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ ٹرانسپورٹ با اثر ہیں اور سیکرٹری آر ٹی اے کا عملہ ان سے ماہانہ وصولی کرتا ہے ۔شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب سیکرٹر ی آر ٹی اے رانا محسن نے بتایا کے محکمہ کی جانب سے ملنے والے اہداف پورے کرنے کے لیے ناکے لگائے جاتے ہیں ۔عملہ کا کوئی ملازم کرپشن نہیں کر رہا تاہم اس معاملہ کو خود مانیٹر کروں گا اگر کوئی ملازم کرپشن میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  کشمیر کی جنت ہے جہنم اب تک......

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker