تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: پانچ سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی نے کہا ہے کہ پانچ سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ایسے درندہ صفت ملزم معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں جنہیں ان کے جرم کی کڑی سے کڑی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بابر بخت قریشی نے کہا کہ صابر پیا ٹاؤن کے رہائشی نور محمد کے پانچ سالہ بیٹے رمضان کو درندہ صفت ملزم شاکر نے بدفعلی کا نشانہ بنایا اور کمسن کو حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہوگیا باپ اپنے لخت جگر کو لے کر ماڈل تھانہ بی ڈویژن آیااور ملزم کی درندگی پر سراپہ احتجاج بن گیا جس پر ایس ایچ او ماڈل تھانہ بی ڈویژن نصیر خان پولیس کی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے پولیس نے دو گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بد فعلی کا نشانہ بننے والے بچے رمضان کو طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ میں بدفعلی کی تصدیق کردی۔ڈی پی او بابر بخت قریشی نے کہا کہ ملزم کا فعل ناقابل معافی ہے ایسے افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ ایسے دل ہلا دینے والے واقعات کا خاتمہ تبھی ممکن ہوسکتا ہے جب ایسے افراد کو سخت سے سخت سزا ملے اور معاشرہ بھی ایسے افراد کی بیخ کنی کرے پولیس ایسے ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرے گی انہوں نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرکے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائے جانے کے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ڈی پی او بابر بخت قریشی نے ماڈل تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او نصیر خاں اور انکی ٹیم کو شاباش دی*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker