Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ:جماعت الدعوۃ ،جماعت اسلامی اورسنی تحریک کے زیراہتمام کشمیر ڈے منایا گیا

اوکاڑہ:جماعت الدعوۃ ،جماعت اسلامی اورسنی تحریک کے زیراہتمام کشمیر ڈے منایا گیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ )جماعت الدعوۃ ، جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ اور سنی تحریک کے زیر اہتمام پریس کلب، گولچوک اوکاڑہ وگردونواح میں یوم کشمیر ڈے پرضلع بھر میں ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے گئے شرکاء نے ہاتھوں میں جماعت الدعوۃ ، جماعت اسلامی اور سنی تحریک کے جھنڈے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بھارت امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ۔اور بھارتی اور امریکی پرچم نذر آتش کیے گئے اس موقع پر جماعت الدعوۃ کے مرکزی راہنما سیف اللہ خالد،صوبائی رہنما ابو معاذ عمران، ابو احسان،جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد فاروق شیخ، ضلعی امیر ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ، سٹی امیر رضوان احمد ، جنید قریشی، چوہدری شوکت علی ایڈووکیٹ، سنی تحریک کے راہنما محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ، محمد شفیق قادری، محمد جمیل قادری و دیگر نے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی آزادی تک جہد و جہد جاری رہے گی ۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔رنگ لائے گا شہیدوں کا خون ایک د ن نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری ، اقوام متحدہ آج بھی خاموش کیوں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت کو بند کر کے کشمیریوں کو آزادی سے جینے کا حق دیں

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:نو منتخب ایم پی اے کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ