شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / حکومتی اور طالبان کمیٹی کے پہلے باضابطہ مذاکرات شروع

حکومتی اور طالبان کمیٹی کے پہلے باضابطہ مذاکرات شروع

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت اور طالبان کی رابطہ کار کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوگیا، عرفان صدیقی کہتے ہیں، قوم کی امنگوں کے مطابق مثبت نتائج نکلیں گے، کوشش کریں گے کہ قوم کو خوشخبری سنائیں۔  حکومت اور طالبان کی رابطہ کار کمیٹیوں کے درمیان خفیہ مقام پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا، غیر سرکاری جگہ پر مذاکرات میں دونوں کمیٹیوں کے 7 ارکان شریک ہیں۔ حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ مذاکرات سے قوم کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، کوشش کریں گے کہ قوم کو خوشخبری سنائیں۔ طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ اس سے قبل دونوں کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ مشاورتی اجلاس ہوئے، عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کھلے ذہن اور کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کے کار خیر کا آغاز کریں گے، قوم کی امنگوں اور دعاؤں کے مطابق اچھے نتائج کی توقع ہے۔ ادھر طالبان کمیٹی نے بھی مشاورت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ باضابطہ مذاکرات کے آغاز پر مکمل سیز اور بیان بازی پر پابندی کے مطالبات پیش کئے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صولت مرزا کے انکشافات کو چند گھنٹے ہوئے ہیں، گورنر سندھ کی تبدیلی کے گھوڑے نہ دوڑائے جائیں، صدر ممنون