تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھرواورگردونواح میں عطائیت کا راج،عطائی ڈاکٹرعوام میں مہلک بیماریاں بانٹنے لگے

بھائی پھیرو (نامہ نگار) بھائی پھرواورگردونواح میں عطائیت کا راج،عطائی ڈاکٹر عوام میں مہلک بیماریاں بانٹنے لگے،،شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لیکرذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ۔عرصہ دراز سے بھائی پھرواورگردونواح میں عطائی ڈاکٹروں ،نیم حکیموں و دونمبر ادوایات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں نے اندھیر مچاتے ہوئے نوجوان نسل کے جسموں میں زہر اتارنا شروع کررکھا ہے جبکہ عطائی ڈاکٹر جگہ، جگہ کلینک بنا کر جان لیوا بیماریاں بانٹ رہے ہیں وہیں پر یہ عطائی ان لوگوں کے آپریشن کرکے موت کی وادی میں دھکیل رہے ہیں اور یہی صورتحال نیم حکیموں کی ہے جو مردانہ قوت بڑھانے کے لیے لوگوں کو اپنی طرف راغب کرکے دوکانداری چمکاتے ہیں اور بعد میں لوگوں کو زہریلے کشتے کھلا کرگردے فیل کررہے ہیں جبکہ دو نمبر ادویات و نشہء فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور بھی کسی سے کم نہیں ہیں وہ سرعام نشیلی ادوایات فروخت کرکے موت کی سیاہ وادی میں دھکیل رہے ہیں اور رہی سہی کسر انٹرینڈ دائیوں نے نکال رکھی ہے جنہوں نے جگہ ،جگہ زچہ بچہ سینٹر کھول رکھے ہیں اور دوران ڈلیوری کئی عورتوں کو موت کے گھاٹ اتارچکی ہیں ۔شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button