کراچی(بیوروچیف)پیپلز پارٹی کے سرپرستِ اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہڑتال کا اعلان ”انکل الطاف“ کے خلاف سازش ہے ،ہڑتالوں کی سیاست سے ایم کیو ایم کی ساکھ متاثر ہو گی، ”انکل الطاف“ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہفتے کو ہڑتال کی کال واپس لیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے جائز خدشات پر ہم دردی ہے لیکن ہڑتالوں کی سیاست کرکے کراچی والوں کو دوبارہ یرغمال بنانے سے ایم کیو ایم کی ساکھ متاثر ہوگی، تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو دھمکانا الطاف حسین کے فلسفہء محبت کے منافی ہے۔ بلاول بھٹو کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی ایم کیو ایم کے اندر موجود الطاف حسین کی مخالف قوتوں کے بارے میں خبر دار کر چکے ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ ہڑتال کا اعلان ”انکل الطاف“ کے خلاف سازش ہے لیکن امید ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد اِس سازش کا شکار نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے :
نوازشریف اورپیرپگارااتحاد کریں مگر پیرپگارا ہمارے آدمی اورہمارے مہربان ہیں،قائم علی شاہ
جنوری 20, 2013
لوگ صرف چڑھتے سورج کے پجاری ہیں!
دسمبر 13, 2013
پاکستان کے محمد آصف ولڈ سنوکر چیمپین بن گئے
دسمبر 2, 2012