تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر:یوتھ فیسٹیول کے انعقاد سے کھیلوں کو فروغ ملا ہے،ڈی سی او

بہاول نگر( رانا فیصل رحمن) ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ یوتھ فیسٹیول کے انعقاد سے کھیلوں کو فروغ ملا ہے۔ اور فیسٹیول کی بدولت کھیل اور کھلاڑیوں کے لیے بہتر سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع کونسل بہاولنگر کے جناح ہال میں یوتھ فیسٹیول کے ضلعی مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جس میں پارلیمانی سیکرٹری وائلڈ لائف و فشریز میاں فدا حسین کالوکا وٹو ، مختلف محکموں کے ای ڈی اوز و ضلعی افسران سپورٹس آفیسر متین شاہ ، کھلاڑیوں اور مقابلوں میں انعام جیتنے والوں نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سپورٹس کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق کھیل کے میدان آباد کیے جارہے ہیں تاکہ معاشرے میں مثبت سرگرمیاں پروان چڑھیں۔ پارلیمانی سیکرٹری وائلڈ لائف و فشریز میاں فدا حسین وٹو نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یوتھ فیسٹیول نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہت بڑا پلیٹ فارم ہے اور اس کی کامیابی میں ضلعی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کا جوش، جذبہ اور جنون بھی قابل ستائش ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈی سی او اورپارلیمانی سیکرٹری نے مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں کیش انعامات اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button