تازہ ترینعلاقائی

شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں میں حسن قرات، نعت، اور ملی نغموں کے مقابلہ جات

چونیاں(افضل شاہین سے)شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں میں حسن قرات، نعت، اور ملی نغموں کے مقابلہ جات ہوئے۔مقابلہ حسن قرات میں رابعہ تبسم نے پہلی ، ثمرہ رفیق نے دوسری، نادیہ منظور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلہ نعت خوانی میں ثناء حمید نے پہلی عالیہ بشیر نے دوسری اور عائشہ عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ملی نغمے کے مقابلے میں بابرہ شکور نے پہلی ، صائمہ رمضان نے دوسری ، ثناء مقصود اورزنیرہ اصغر نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ اقراء ادریس ، مازیہ لیاقت ، لیلی ٰالقدر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل حاجی عبدالستار شاہین نے کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی الحاج محمد افضل اور محمد رمضان ، بابرہ حنیف تھے۔کمپیئرنگ کے فرائض طالبہ بشریٰ ملک نے ادا کئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!