تازہ ترینفن فنکار

موقع ملا تو پاکستانی فلموں میں بھی کام کروں گی، شبانہ اعظمی

کراچی(نمائندہ شوبز)بھارت کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہناہے کہ پاکستان اور بھارت کی عوام ایک دوسرے سے رابطہ میں رہتے ہیں اور پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طورپر فلم سازی کرنی چاہئے۔بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی سندھ فیسٹیول میں شرکت کے لیے کراچی پہنچیں ،ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبانہ اعظمی نے سندھ فیسٹیول میں مدعوکرنے پر شکر یہ ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں ایک سوال پر شانہ اعظمی نے کہا کہ وہ و آرٹسٹ ہیں اور انھیں جہاں کام کرنے کا موقع ملے گا وہاں کام کریں گی ،اورویزا ملا اور کام ملا تو پاکستان میں بھی فلموں میں کام کریں گی انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر فلم سازی کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!