پاکستانتازہ ترین

سردارسکند ر‘ فاروق حیدر،سردارخالد ابراہیم اورعبدالرشید ترابی کاصدراوروزیراعظم کےعشائیے کا بائیکاٹ

مظفرآباد( بشیر احمد میر) آزاد کشمیر کی3اہم اپوزیشن جماعتوں کے چار اہم قائدین آزاد کشمیر کے سابق صدر وزیراعظم سردار سکندر حیات خان‘ مسلم لیگ(ن) کے صدر اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان‘ جموں وکشمیر پی پی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق کی زیر قیادت7 رکنی وفد کو پاکستان کی بجائے پیپلز پارٹی کا مہمان قرار دیتے ہوئے اتوار کو مظفر آباد میں صدر آزاد کشمیر کے وفد کے اعزاز میں دئیے جانے والے ظہرانے اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے عشائیے کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چاروں رہنماؤں نے باہمی مشاورت کے ساتھ یہ مشترکہ فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان‘ خالد ابراہیم اور سکندر حیات کے درمیان باہمی گفت وشنید کے بعد طے پایا کہ یہ تینوں رہنما حریت قائدین کے اعزاز میں دئیے گئے لنچ اور ڈنر میں شرکت نہیں کریں گے۔ بعدازاں راجہ فاروق حیدر اور عبدالرشید ترابی کے درمیان بات چیت کے دوران اس بائیکاٹ میں جماعت اسلامی نے بھی شرکت کا فیصلہ کیا واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے گزشتہ انتخابات میں جماعت اسلامی اور جے کے پی پی الگ الگ حلقوں میں(ن) لیگ کی انتخابی اتحادی تھیں جے کے پی پی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان نے ’’ پاک نیوز لائیو‘‘ کو بتایا کہ حریت کانفرنس کا عزت احترام اپنی جگہ مگر پی پی پی کی قیادت نے اپنے پانچ سالہ اقتدار میں حریت رہنماؤں کو مدعو کیا ۔ آزاد کشمیر کی قیادت کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر مشاورت کی اب انتخابات کے قریب آکر حریت قائدین کو ذاتی مفادات کیلئے بلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت قائدین ریاست کے نہیں پی پی پی کے مہمان ہیں اس لئے ان کے اعزاز میں ظہرانے اور عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تم ہو پاکستان!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker