تازہ ترینعلاقائی

قصور:ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا

kasurقصور(حافظ جاویدالرحمن سے ) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو اور چور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی رقم ،موٹر سائیکل ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار محمد یونس اپنی بیٹی اور بیوی کو لیکر گاؤں روہے والا جا رہے تھے کہ راستہ میں ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور ان سے موٹر سائیکل ،نقدی رقم، موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے جبہ بھٹہ حاجی سوہن دین کے قریب ایک اکیڈمی کے باہر کھڑی طیب علی کی موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکر چلتے بنے ریلوے روڈ قصور پر جاوید کی دوکان میں گھسنے والے ڈاکو 4موبائل فون، اور نقدی رقم چھیننے کے بعد فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے قصور( بیورورپورٹ) ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ نے انسپکٹر افتخار جوئیہ کو لائن سے تبدیل کرکے سرائے مغل اور سرائے مغل کے ایس ایچ اومحمد طارق خاں کو تبدیل کرکے چونیاں سٹی میں ایس ایچ او لگا دیا ہے سب انسپکٹر محمد علی کوچوکی کھارا کا انچارج لگا دیا ہے جبکہ19کانسٹیبلان اور ہیڈ کانسٹیبلان کو مختلف تھانوں میں تبدیل کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : پو لیس نے اغواء کے مقدمہ کے نامزد ملزم کو مبینہ بھاری رشوت کے عوض چھوڑدیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker