تازہ ترینفن فنکار

عاطف اسلم اورسارہ بھروانہ کی شادی کی رنگا رنگ تقریب آج لاہور میں ہوگی

atif aslamلاہور(نمائندہ شوبز) عاطف اسلم اور سارا بھروانہ  کی سات سالہ محبت کے خوشگوار سفر کو نئی منزليں مل گئی ہيں۔ پاپ  گلوکار دوريوں  کے سارے فسانے بھلا کر آج نئی زندگی شروع کرنے کو تيار ہيں۔
سات برس کی محبت آج رنگ لائے گی جب سارہ بھروانہ کو عاطف اسلم بياہ لے جائيں گے۔ جس کے بعد طويل انتظار لئے قرب کے خواب آج تعبير پاليں گے۔ پاپ اسٹارعاطف اسلم اور سارہ بھروانہ کی رسمِ حنا کل لاہور ميں ہوئی جس ميں فيشن اور ميوزک انڈسٹری کی نامور شخصيات نے شرکت کی۔ بنے مياں پہنے تھے کڑھائی دار کُرتا اور سارا نے پہنا مہندی کا جوڑا۔   عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ کی شادی کی رنگا رنگ تقریب آج لاہور میں ہوگی جس میں اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آئے اسٹارز بھی شرکت کريں گے۔ يوں عاطف کے گائے گيت لفظوں سے حقيقت کا روپ ليں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button