بہاولنگر(رانا فیصل رحمن)کرپشن بے نقاب کرنے پر سیکیورٹی گارڑ کو ٹرانسفر کر دیا گیا تنخواہ دینے سے بھی انکار تفصیل کے مطابق غلام قادر سیکیورٹی گارڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حسین آباد میں بطور سیکیورٹی گارڈ تعینات تھا اور سکول کے درختوں کو فرضی کاروائی ڈال کر فروخت کیا گیا انٹی کرپشن میں انکوائری کے دوران مجھے سچ بولنے سے روکا گیا سچی شہادت دینے پر مجھ پر بے بنیاد من گڑھت الزامات لگا کر مجھے سکول سے ٹرانسفر کر دیا گیا مگر کرپشن کرنیوالوں کو اب تک کسی نے نہ پوچھا ہے ۔ لاکھوں روپے مالیت کے درخت اونے پونے غیر قانونی طور پر فروخت کیے گئے جس سے لاکھوں کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو تحریری طور پر درخواست گزاری ہے۔کہ مجھے سکول کے سرکاری درختوں کی کرپشن اوپن کرنے پر ایک ڈیوٹی بے بنیاد رپورٹ کے ذریعے سکول سے ہٹایا گیا جبکہ کرپشن کرنیوالے عناصر کو تبدیل نہ کیا گیا ہے ۔ بلکہ اہم سرکاری عہدیداران اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں اس نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور مجھے دوبارہ اسی سکول میں تعینات کیے جانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے :
چنیوٹ:عید الفطرکے چھوٹے بڑے تین سو اجتماعات ہونگے
اگست 7, 2013
رمضان اور رازِ نہاں
جون 30, 2013