تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:پولیس کا منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

راولپنڈی (افتخار احمد علوی ڈپٹی بیورو چیف)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اختر عمر حیات لالیکاکی خصوصی ہدایات پرراولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے22ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے1635گرام چرس،54بوتل شراب،07عدد پستول30بور معہ25روند اور 835عدد پتنگیں معہ 06عدد ڈوریں برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے تنویر سے 115گرام چرس ، زیب سے 210گرام چرس ، تھانہ بنی پولیس نے آصف سے 205گرام چرس ، تھانہ صادق آباد پولیس نے فری شہزاد سے 655گرام چرس ، عاشق سے 450گرام چرس ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے وسیم سے 8بوتل شراب ، حبیب سے 06بوتل شراب ، ندیم سے 06بوتل شراب ، سعید سے 07بوتل شراب ،تھانہ وارث خان پولیس نے فرمان سے 04بوتل شراب ،گل سعید سے 06بوتل شراب ،عامر سے 04بوتل شراب ، آفتاب سے 05بوتل شراب ، تھانہ بنی پولیس نے آفتاب سے 07بوتل شراب ،تھانہ گوجرخان پولیس نے احمد سے 01بوتل شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے عبد الجبار سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند ،طاہر سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند تھانہ گنجمنڈی پولیس نے مشتاق سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے وقار سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ارشد سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، نصیر سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے سجاد سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند ، تھانہ سول لائن پولیس نے جھنڈا کے علاقہ سے عبد الرؤف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 825عدد پتنگیں اور خرم کے قبضہ سے 15پتنگیں اور 06عدد ڈوریں برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button