تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ہم اپنے دکھی بھائیوں کو کسی بھی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے،راؤاجمل

اوکاڑہ(محمدمظہررشید بیوروچیف)حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوامی مسائل و مشکلات کے خاتمہ اور محروم معیشت لوگوں کے دکھوں کے مداوا کیلئے جو عملی اقدامات شروع کئے ہیں ملک میں ان کی مثال نہیں ملتی ۔ ہم اپنے دکھی بھائیوں کو کسی بھی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار راؤ محمد اجمل خان اور ممبر قومی اسمبلی میاں محمد معین خان وٹو نے سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی او سردار سیف اللہ ڈوگر بھی موجود تھے۔ راؤ محمد اجمل خان اور میاں محمد معین خان وٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے اور ملک میں تعمیرو ترقی کا نیا باب رقم کرنے کے ساتھ ساتھ غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات شروع کئے ہوئے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے بھی وزیر اعظم کی قرضہ سکیم سمیت بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان ایک بڑی معاشی قوت بن کراُبھرے گا ۔ اس موقع پر اوکاڑہ کے 9سیلاب متاثرین خاندانوں کو حکومت کی جانب سے امدادی رقوم چیک دیئے گئے*

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:ن لیگ کے سابق دور میں شروع ہونے والا ترقیاتی کام ابھی تک نامکمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker