پاکستانتازہ ترین

کوئلے سے بجلی کی پیداوار، اے ڈی بی پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر دیگا، معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (بیوروچیف) ایشیائی ترقیاتی بینک جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 90 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں بینک توانائی کے شعبے میں 3 ارب ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی نے دستخط کئے، معاہدے کے تحت 1320 میگاواٹ کا جامشورو پاور پراجیکٹ کوئلے پر منتقل کیا جائے گا، منصوبے کیلئے کوئلہ درآمد کیا جائے گا۔ جامشورو پاور پراجیکٹ منصوبہ 4 سال میں مکمل ہوگا اور یہاں 600، 600 میگاواٹ کے 2 یونٹ لگائے جائیں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت 75 فیصد بجلی تھرمل کے ذریعے  پیدا کی جارہی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ اسے 3 سے 4 سال میں سستی بجلی پر منتقل کیا جائے، اے ڈی بی کے تعاون سے نجی شعبے میں مزید تھرمل پاور پلانٹ کوئلے پر منتقل کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بینک 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کرے گا، اے ڈی بی سے دیامر بھاشا ڈیم پر بات ہوئی ہے، صنعتوں کو 2 دن گیس فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ایشیائی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ جامشورو منصوبہ کوئلے پر منتقل کرنے سے سالانہ 500 ملین ڈالر بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button