پاکستانتازہ ترین

دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،وزیر داخلہ

کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی کی کارروائیاں ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس نظام میں بہتری آئی ہے۔ وزیرداخلہ چودھری نثار وزیراعظم کی ہدایت پر ٹارگٹڈ آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے کراچی پہنچے ہیں۔، ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن عامہ کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، ٹارگٹڈ آپریشن کے ابتدائی ماہ میں جو کامیابیاں ملیں دوبارہ اسی انداز میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی کارروائیاں وفاق کی انٹیلی جنس پر کی گئیں ، ہر صوبے سے انٹیلی جنس معلومات شیئرکی جارہی ہیں ۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی کا مسئلہ گھمبیر ہے ، جسے سب مل کر ہی حل کرسکتے ہیں، وہ آج ، وزیراعلیٰ ، گورنر اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ سب کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا ورنہ صوبہ اور وفاق کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:رشتہ کے تنازعے میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افرادہلاک،عورت زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker