پاکستانتازہ ترین

نورعالم امیر، جمشید دستی غریب،خواجہ سعد رفیق قرض دار نکلے

Former-MNA-and-party-assetsاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔  کوئی غریب تو کسی کے پاس کروڑوں کے اثاثے، ایک سابق رکن اسمبلی تو قرض دارنکلا، سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ ن دولت مند، اقتدار کے پانچ سال گزارنے کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی غریبی ظاہرکردی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق نور عالم 32 ارب روپے سے زائد اثاثوں کے ساتھ امیر ترین رکن اسمبلی رہے۔ جمشید دستی سب سے غریب رکن اسمبلی، تنخواہ پر گزاراکرتے رہے۔ بدترین مالی بحران کا شکار رہنے والے محکمہ ریلوے سے سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور3 کروڑ 93 لاکھ سے زائد اثاثے کے مالک ہیں۔ ارباب عالمگیرکے 2 ارب اثاثے، ساڑھے 4 کروڑ کا دبئی میں اپار ٹمنٹ۔  اسفند یار ولی کے ایک کروڑ اثاثے، 50 تولے سونا، آفتاب شیر پاؤ 3 کروڑ کے اثاثے۔ محبوب اللہ جان ساڑھے 4 ارب کے اثاثے۔ سابق ڈپٹی اسکپیر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی 8 لاکھ کی زرعی زمین، 4 لاکھ روپے بینک اکاونٹ میں ، کوئی گاڑی نہیں۔ مولانا فضل الرحمن کے 55 لاکھ سے زائد کے اثاثے، 16 لاکھ روپے سے زائد بینک اکاونٹ۔ امیر مقام 16 کروڑ روپے سے زائد بینک اثاثے، 17 گاڑیاں۔ منیراورکزئی کا قطر میں ٹرانسپورٹ کاروبار، 3 لاکھ ڈالر سے زائد کی بیرون ملک سرمایہ کاری۔ شاہد خاقان عباسی ایئر بلیومیں ایک ارب 80 کروڑ کے شئیر۔ راجا پرویز اشرف کی 7 کروڑ 20 لاکھ کی جائداد، 18 لاکھ کی 2گڑیاں، بیگم کے پاس 4لاکھ مالیت کا 10 تولے سونااور80 لاکھ روپے بھائی سے لینے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدرکے پچھلے سال کے اثاثوں میں کوئی تبدیلی نہیں۔  چوہدری نثار علی خان کاراولپنڈی فیض آباد میں گھر، چکری میں فارم ہاؤس، راولپنڈی میں 9 رہائشی فلیٹ، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی 700 کنال زمین، 83 لاکھ روپے سے زائد بینک بیلنس۔ سابق نائب وزیراعظم پرویزالٰہی 99 لاکھ کی جائداد، 3 کروڑ49 لاکھ کی سرمایہ کاری ، 6 کروڑ 41 لاکھ کے بینک اکاؤنٹ۔ فیصل صالح حیات 4کروڑ کی جائداد، متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں 20 فیصد شیئر۔ چوہدری احمد مختار 2کروڑ19 لاکھ کی جائداد،11 کروڑ سے زائد اثاثے۔ قمرزمان کائرہ 5 کروڑسے زائد اثاثے، بیگم کی 40 لاکھ کی جیولری۔ نذرمحمد گوندل 17 کروڑ سے زائد اثاثے۔ خواجہ آصف 13 کروڑ سے زائد اثاثے، 5 گاڑیاں، بیوی، بیٹی کے نام امریکا میں 2بینک اکاؤنٹ۔ احسن اقبال ایک کروڑ 65لاکھ سے زائد اثاثے۔ حمزہ شہباز 22 کروڑ سے زائد اثاثے۔ خواجہ سعد رفیق 3 کروڑ روپے کے قرض دار ہیں۔ علی موسیٰ گیلانی 7 کروڑ 52 لاکھ اثاثے، کوئی گاڑی نہیں۔ عبدالقادرگیلانی 18 کروڑ سے زائد اثاثے، بلٹ پروف امپورٹڈ گاڑی کے مالک۔ حنا ربانی کھرایک کروڑ 35 لاکھ۔ خورشید شاہ ایک کروڑ لاکھ 80 ہزار سے زائد اثاثے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور 13 کروڑ سے زائد اثاثے۔ امین فہیم ملک کے اندراوربیرون ملک جائداد، ایک لاکھ کے مویشی کے مالک۔ فہمیدہ مرزا 8 کروڑ سے زائد اثاثے، دبئی میں اپارٹمنٹ۔ فاروق ستار26 لاکھ کے اثاثے، 10 لاکھ روپے سے زائد کے بینک اکاؤنٹ۔ چوہدری شجاعت حسین 8 کروڑسے زائد کے مالک، اپنی ذاتی گاڑی نہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 14 کروڑ، تحفہ میں ملی 2کروڑ کی گاڑی کے مالک۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا امیرحیدرہوتی 7 کروڑسے زائد جائداد، دبئی میں ٹرانسپورٹ کے شیئر۔ سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی 43 کروڑسے زائد کے اثاثے، 2کروڑ54 لاکھ کی 2گاڑیاں۔ سندھ کے سابق وزیراعلی سید قائم علی شاہ ایک کروڑ 64 لاکھ روپے کے مالک ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن 8 کروڑسے زائد کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین جماعت ہے۔ مسلم لیگ ق 5 کروڑ14 لاکھ، عوام نیشنل پارٹی 2کروڑ72 لاکھ، ایم کیوایم ایک کروڑ، 97 لاکھ، خیبرپختونخواعوامی ملی پارٹی 13 لاکھ 75ہزار، تحریک انصاف 94 لاکھ 60 ہزار، شیخ رشید عوامی مسلم لیگ 70ہزار ، جماعت اسلامی 18 لاکھ، 50 ہزار جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین 4لاکھ 35 ہزار کے ساتھ غریب جماعت رہی۔

یہ بھی پڑھیں  صحافتی اداروں پر پابندیاں کیوں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker