تازہ ترینکھیل

ایشیاکپ اور ورلڈکپ ٹی 20کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس)ایشیاکپ اور ورلڈ ٹی 20کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ایشیاء کپ کیلئے مصباح الحق ٹیم کی قیادت کرینگے،ورلڈ ٹی 20کیلئے قیادت محمد حفیظ کودی گئی ہے۔ ٹی 20ٹیم میں وکٹ کیپر کامران اکمل اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے،جبکہ آل راوٴنڈرفوادعالم کو ایشیاکپکیلئے ٹیم اسکواڈمیں شامل کیا گیا ہے۔مصباح الحق کی قیادت میں ایشیا ء کپ کیلئے شامل کئے گئے دیگر کھلاڑیوں میں محمدحفیظ،شرجیل خان،احمدشہزاد،صہیب مقصود،عمراکمل،شاہدآفریدی،سعیداجمل،عبدالرحمان،جنیدخان ،عمرگل،انورعلی،فوادعالم،محمدطلحہ ہیں۔ورلڈ ٹی 20 کی قیادت محمد حفیظ کریں گے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سہیل تنویر،سعیداجمل،ذوالفقاربابر،کامران اکمل،عمرگل،شعیب ملک،محمدطلحہ،جنیدخان،شعیب ملک،شرجیل خان،صہیب مقصود،عمراکمل،شاہدآفریدی،بلاول بھٹی،احمدشہزاد شامل ہیں۔وکٹ کیپرسرفرازاحمددونوں اسکواڈمیں جگہ نہیں بنا سکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:سکریب کے گودام میں اچانک آگ لگنےسےلاکھوں کامال جل گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker