پاکستانتازہ ترین

سعودی عرب کے ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز السعود تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) سعودی عرب کے ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز السعود تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا،انیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔  سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود جونہی خصوصی طیارے سے باہرآئے وزیراعظم نواز شریف اور وزراء نے شاندار استقبال کیا۔ معزز مہمان کو انیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ سعودی ولی عہد کی آمد پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاک فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کے جوان بھی سیکیورٹی پر تعینات رہے۔ سیکورٹی انتظامات کی فضائی نگرانی کی بھی کی جاتی رہی۔ دفتر خارجہ کے مطابق سلمان بن عبدالعزیز  وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ صدر ممنون حسین معزز مہمان کے اعزاز میں آج رات عشائیہ دیں گے، سلمان بن عبدالعزیز السعود اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان باضابطہ مذاکرات پیر کو ہوں گے، باہمی تعاون، علاقائی اور عالمی امن میں تعاون کا فروغ ایجنڈے میں شامل ہیں۔ دورے کے دوران مختلف معاہدے بھی کئے جائیں گے۔ اس دوران افغانستان میں قیام امن اور نیٹو افواج کے دوہزار چودہ  کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ سعودی ولی عہد ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور قومی سلامتی سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button