تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:حکمران اور حزب اقتدار کے مل مالکان نے کسانوں کو لوٹنے کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) حکمران اور حزب اقتدار کے مل مالکان نے کسانوں کو لوٹنے کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔شوگر ملیں گنے کی قیمتیں کم کر کے اور واجبات ا دا نہ کر کے دن دیہاڑے کسانوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں ۔مل ماکان کین ایکٹ کی سر عام دھجیاں اڑا رہے ہیں ،واجبات ادا نہ کئے گئے تو کسان ملوں کا گھیراؤ کر نے پر مجبور ہونگے ۔ قانون دان شوگر ملوں کی غیر قانونی حرکتوں کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔وکلا کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق انجمن کاشتکاراں ضلع قصور کے رہنما رائے محمد افضل کھرل اورکسان بورڈ ضلع قصور کے صدر چوہدری رحمت اللہ نے وکلا سے ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے کہاکہ ضلع قصور کے گنے کے کاشتکاروں نے شوگرملوں کی زیادتیوں ،کروڑوں روپے کے گنے کے واجبات دبانے ، کرشنگ سیزن لیٹ کر کے اور کسانوں سے اونے پونے گنا خریدنے کی شکایات پراپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔کسان رہنماؤں نے کہا کہ شوگر ملوں نے ،گزشتہ سال کی نسبت گنے کی قیمتیں کم کر کے ،اور کاشتکاروں کے گنے کے واجبات ہڑپ کر کے کسان برادری کے کروڑوں روپے لوٹ لیے ہیں۔ شوگر مل مالکان سر عام کین ایکٹ کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں ۔حکومت اور حزب اختلاف میں شامل تمام بڑی بڑی پارٹیوں کے سربراہ اوردیگر بڑے بڑے سیاستدان شوگر ملوں کے مالک ہیں،اس لیے انہوں نے ملوں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،لٹیری شوگر ملوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ شوگر مل مالکان اور حکومت کی کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ سیزن میں گنے کے رقبہ میں پچیس فی صد کمی ہوئی اور اس سال مل مالکان کے ناروا اور ظالمانہ رویے سے دل برداشتہ ہو کر گنے کی کاشت میں پچاس فی صد کمی ہو جائے گی حکمران اور حزب اختلاف کی پارٹیوں کے شوگر مل مالکان نے کسانوں اور عوام کو لوٹنے کیلیے ایکا کر کے لوٹ مار کے ریکارڈ توڑ رکھے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد عدلیہ لٹیرے مل مالکان کی لوٹ مار کی تحقیقات کرے ۔انہوں نے شوگر مل مالکان کو وارننگ دی کہ وہ کاشتکاروں کو لوٹنے سے باز رہیں وگرنہ کسان بورڈ لٹیرے شوگر مل مالکان کے خلاف انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگا ۔ اس موقع پر وکلا ،راجہ رستم ظہیر،چوہدری خضر حیات ورک ،عبدالرزاق چوہدری،ندیم رضا خاں اور سردار علی احمد ڈوگر نے اعلان کیا کہ وہ کین ایکٹ کی دھجیاں بکھیرنے والی شوگر ملوں کی غیر قانونی حرکتوں کو مجاز عدالتوں میں چیلنج کریں گے

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: پاکستان کی سالمیت کیلئے پٹھانوں کے نیک جذبات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سلیمان خیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker