پاکستانتازہ ترین

مہمندایجنسی سانحہ پرطالبان کمیٹی سےملاقات سےانکارکیا،عرفان صدیقی

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت کی رابطہ کار کمیٹی کے کو آرڈینیٹر اور رکن عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے اکوڑہ خٹک میں کالعدم طالبان کی مذاکراتی کمیٹی سے آج ملاقات سے انکار کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں چار رکنی حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس سے متعلق میڈیا گفتگو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 23ایف سی اہلکاروں کے قتل کے واقعہ کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات مذاکرات پر انتہائی منفی اثر ڈال رہے ہیں۔ مذاکراتی ٹیم نے اتفاق رائے سے اس واقعہ کو افسوس نا ک اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ معاملات درست سمت میں آگے نہیں بڑھ رہے، ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد ملاقات بے مقصد تھی، جس کے باعث اکوڑہ خٹک میں طالبان مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker