تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی: ڈرائیور نے بس ریورس کرتے ہوئے 4 بچوں کو کچل دیا

راولپنڈی(نامہ نگار)پیرودہائی اڈے پر ڈرائیور نے بس ریورس کرتے ہوئے 4 بچوں کو کچل دیا، ایک کمسن بچی سمیت 2 جاں بحق جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ امدادی ذرائع کے مطابق پیرودہائی بس اڈے پر پشاور کی بس کےڈرائیور نے  ریورس کرتےہوئے ایک ہی گھر کے 4 بچوں کو کچل ڈالا جن میں سے ایک سال  کی منیبہ اور 8 سال کی کائنات نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 2 زخمی بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بچے اپنے والدین کے ہمراہ پشاور جانے والی بس کا انتظار کررہے تھے تاہم بس کا ڈرائیور  فرار ہوگیا، جاں بحق بچوں  کے ماموں نے بتایا کہ حادثہ کو دو گھنٹے گزر گئےلیکن پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اوکاڑا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پر وموٹرز کا ہنگامی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker