تازہ ترینعلاقائی

ضلع چنیوٹ ،بھوآنہ،و دیگر علاقوں میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان آگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ )ضلع چنیوٹ ،بھوآنہ،و دیگر علاقوں میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان آگیادکانداروں نے قصابوں کا روپ دھار لیا سرکاری نرخنامے اور مارکیٹ کمیٹی لسٹ منوں مٹی تلے دفن ڈی سی او چنیوٹ،اسسٹنٹ کمشنرز،پرائس کنٹرول کمیٹیاں ودیگرمتعلقہ افرادلا پتہ ہو گئے اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں گھی،چینی،چاول،گڑ،دالیں،برائیلر گوشت،چھوٹا اور بڑا گوشت،ادرک،ٹماٹر،سبزیات،پھلوں کی قیمتوں مین دکانداروں ،خوانچہ فروشوں نے خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے اور ہر چیز کی قیمت اپنی مرضی کے تحت وصول کی جا رہی ہے وجہ اور زائد قیمت کا پوچھنے پر دکاندار جھاڑ کر دکان سے بھاگ جانے کا ریڈ سگنل دکھانے لگے ہیں گزشتہ روز خود ساختہ مہنگائی کے حوالے سے کیئے جانے والے سروئے میں عوام پھٹ پڑے خواتین کا کہنا تھاکہ پورے شہر میں گھی،چینی ،آٹا،گوشت و دیگر اشیاء ضرورت زندگی کی قیمت یکساں نہ ہے اور ہر دکاندار اپنی مرضی کے ریٹس وصول کرتا ہے اور اگر غلطی سے سرکاری مارکیٹ کمیٹی لسٹ کا اشارہ کرتے ہو ئے پوچھ لیا جائے توکہ آپ زائد قیمت وصول کر رہے ہیں تو بد تمیزی اور بد اخلاقی کی انتہاء کر دی جاتی ہے اور مزید جو ہوتا ہے کرلو کا بھی جملہ سنایا جاتا ہے دوسری جانب مہنگے داموں فروخت کی جانے والی یہ اشیاء انتہائی ملاوٹ والی بتائی جا رہی ہیں جو کہ اکثریتی طور غیر معیاری اور مضر صحت بھی ہیں شہری حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے موجودہ ضلعی افسران کی تبدیلی کا بھر پور مطالبہ کیا جارہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع چنیوٹ مین فرض شناس افسران کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:تین خطیبوں کے خلاف ایمپلی فائرایکٹ کے تحت مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker