تازہ ترینکھیل

کوچنگ اسٹاف سے فوری نتائج کی توقع کرنا زیادتی ہوگی، محمد حفیط

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ کہتے ہیں، بنگلہ دیش میں سیکیورٹی کی صورت حال سے کھلاڑی پریشان نہیں، ایشین چیمپئن ہیں بھارت سمیت ہر ٹیم کو ہرائیں گے۔ ایشیا کپ کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے۔ محمد حفیظ بولے کہ پاکستان ایشین چیمپئن کے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ہوم کراؤڈ اور ہوم گراؤنڈ کے بغیر بھی اچھا پرفارم کررہی ہے۔ پروفیسرجی  نےمزید کہا کہ نئے کوچنگ اسٹاف سے فوری نتائج کی توقع کرنا زیادتی ہوگی، پاکستان کی ٹیم شائقین کھیل کی توقعات پر پورا اترے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker